بچے کو گود میں لینا

بچّے کو گود میں لینا:
جب تک بچّہ چھ مہنے کا نہ ہو جائے، اس کو گود میں نہ لیں، بلکہ دونوں ہاتھوں میں اُٹھا کر اپنا دل بہلائیں۔ بچّے کو اُٹھاتے وقت اپنے ہاتھ اُس کی بغلوں میں دے کر اُٹھانا چاہیے اور پھر اس کے سر کو سہارہ دے کر ہاتھوں پر رکھنا چاہیے۔ جب بچّہ بیٹھنے لگے تو اس کو گود میں لے سکتے اور کندھے سے لگا سکتے ہیں۔ لیکن اس صورت میں بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ اُس کے ہاتھوں یا گردن کو جھٹکا نہ لگے۔ دوسرے بچّے لاڈ پیار کی وجہ سے اپنے چھوٹے بہن بھائی کو گود میں اُٹھا لیتے ہیں، لیکن وہ اُس کے اُٹھانے اور کھلانے میں احتیاط نہیں کرتے، بڑی بے احتیاطی سے ہلاتے جُلاتے ہیں۔ جس سے اس کی ہنسلی اُتر جاتی ہے اور اس سے بچّہ کو بہت تکلیف پہنچتی ہے، اس لیے بچّہ کے اُٹھانے اور ہلانے جُلانے میں بڑی خبر داری کی ضرورت ہے۔

Comments

Popular Posts