اعصابی کمزوری کا علاج
پٹھوں کی کمزوری، عصبی کمزوری:
اس مرض میں مریض کے اعصاب کمزور ہو جاتے ہیں اور عصبی نظام میں خلل و فتور پیدا ہو جاتا ہے۔
شدید دماغی یا جسمانی محنت، محرقہ بُخار، انفلوئینزا و ذیابیطس، سرطان، آنشک، کثرتِ مِلاپ، نشہ آور چیزوں کا بکثرت استعمال، رنج و غم اس کا سبب ہیں۔
عام کمزوری کی تمام عِلامت پائی جاتی ہیں، معمولی کام سے تھکن محسوس ہوتی ہے، چڑچڑا پن، پست ہمت اور کمزور ہو جانا، اکثر بے خوابی، پریشان خیالی اور وہم میں مبتلا رہتا ہے۔ دل دھڑکتا ہے، چہرہ بے رونق ہو جاتا ہے۔
کثرتِ احتلام، کمزوری باہ اور رقتِ کی شکایت ہوتی ہے۔
1۔ ڈھائی کپ پانی میں دارچینی، سونٹھ ہر ایک ایک گرام، شہد ایک کھانے کی چمچ، 15 دانے میتھرے اچھّی طرح اُبالیں، ٹھنڈا کر کے پی لیں۔ تین ہفتے تک استعمال کریں۔ انشاءﷲ اعصابی کمزوری سے چھٹکارا حاصل ہو گا۔
2۔ کشتہ فولاد، کشتہ قلعی، کشتہ مرجان ہر ایک 12 گرام، جائفل، جلوتری ہر ایک 24 گرام، کچلہ مدبر 3 گرام، زعفران 6 گرام۔ تمام چیزوں کو پاؤڈر کر کے 500 ملی گرام کے کیپسول بھر لیں۔
روزآنہ ایک کیپسول ہمراہ دودھ نیم گرم کے ساتھ دوپہر کھانے کے دو گھنٹہ بعد استعمال کریں۔ انشاءﷲ اعصابی کمزوری دُور ہو کر پٹھے مضبوط ہوں گے۔
3۔ کلونجی، میتھرے، اسگندھ ناگوری ہر ایک 50 گرام، باریک سفوف بنائیں، آدھی چمچ کھانے والی ہمراہ دودھ نیم گرم خالی پیٹ 21 یوم استعمال کریں۔
اعصابی کمزوری اور جسمانی دردیں، جوڑوں کا درد ختم ہوتا ہے، معدہ کی خرابی کو ختم کرتا ہے، بھوک لگاتا ہے اور قوّتِ باہ کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
4۔ مغز بادام، تخمِ السی، اسگند ناگوری، میتھی دانہ، مغز تربوز ہر ایک 50 گرام باریک سفوف بنائیں۔ 3 گرام جو کے دلیہ کے ساتھ کھائیں۔ متواتر استعمال کریں، جسمانی اور اعصابی کمزوری دُور ہو جائے گی۔

Comments
Post a Comment