موٹاپا
موٹاپا:
موٹاپا ہمارے دور کا ایک نہایت نامراد تحفہ ہے۔ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیے، موٹے لوگوں کا تناسب دُبلے لوگوں کی نسبت زیادہ ہو گا۔ وہ لوگ جو لڑکپن بڑے پیارے اور سڈول جِسم کے مالک ہوتے ہیں، عام طور پر جب پکی عمر کے نزدیک پہنچتے ہیں تو موٹے ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔ اس موٹاپے کی وجہ سے بیسیوں بیماریاں لگ جاتی ہیں۔
یہ سچ ہے کہ قبض "اگر ام الامراض" ہے تو موٹاپا "ابو الامراض" ہے۔ حکما اور ڈاکٹروں کی متفِقہ رائے یہ ہے کہ موٹاپا ہو جانے کے اسباب میں ضرورت سے زیادہ آرام، مرغن غذاؤں کا استعمال، ورزش نہ کرنا وغیرہ ہیں اور ان کے علاوہ جو سبب سب سے زیادہ نمایاں ہے وہ چینی کا بکثرت استعمال ہے اور اگر موٹاپا ایک دفعہ ہو جائے تو ذیابیطس، بلڈپریشر، دل کی بیماریاں، سانس پھولنا، جوڑوں کے درد وغیرہ بیماریاں لاحق ہونے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں۔ بلکہ اگر موٹا آدمی کہیں پِھسل کر گر جائے تو اس قابل نہیں ہوتا کہ خود اُٹھ سکے اور عام طور پر اپنے ہی وزن سے کوئی نہ کوئ ہڈی ضرور توڑ بیٹھتا ہے۔
چنانچہ آدھی بیماریوں سے بچنے کا واحد علاج یہ ہے کہ آپ خود پر موٹاپا کبھی طاری نہ ہونے دیں اور موٹاپے سے بچنے کا قدرتی علاج ہے کہ آپ تُرش پھلوں کا بکثرت استعمال اور شہد اگر آپ عام چینی کی بجائے مٹھاس کے لیے استعمال کریں اور ساتھ ساتھ ترش پھلوں مثلاً لیموں، کنو، سنگترہ، چکوترہ وغیرہ استعمال کریں تو یہ بات یقینی ہے کہ آپ کو موٹاپا کبھی نہیں ہو سکے گا۔

Comments
Post a Comment