بے خوابی

بے خوابی:

بے خوابی دودرِ حاضر کا ایک عام مرض ہے۔ مریض بستر پر پڑا کروٹیں بدل رہا ہے، رات رات بارہ یا ایک بجے ہیں، لیکن نیند ہے کہ آنے کا نام نہیں لے رہی، یہ صورتِ حال بڑع تشویشناک ہوتی ہے۔

عموماً نیند نہ آنے کے اسباب میں زیادہ دماغی کام، فِکر، پریشانی، اعصابی تناؤ اور محرکات کا زیادہ استعمال سرفہرست ہیں۔ عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ رات کو لیٹتے وقت کوئی فِکر یا پریشانی مریض کو گھیر لیتی ہے، وہ ایک بات سوچتا ہے اور دوسری بات نِکل آتی ہے، یوں خیالات کا سلسلہ قائم ہو جاتا ہے اور مریض کروٹیں بدلتے ہوئے نیند سے محروم رہتا ہے۔

نیند لانے کا سب سے بہتر طریقہ تو یہ ہے کہ بستر پر لیٹتے ہی اعصاب کو ڈھیلا چھوڑ دیں۔ فضول فِکر کرنے سے پرہیز کریں اور اگر دودھ کے ایک گلاس میں چمچہ بھر شہد مِلا کر رات سوتے وقت پی لیا جائے تو بے حد مفید ہوتا ہے، نیند لانے میں معاون ہوتا ہے۔

Comments

Popular Posts