اطریفل اسطوخودوس

اطریفلِ اسطوخودوس:
دماغ کو فضلات سے صاف کرنے کے لیے اس سے بہتر کوئی دوا نہیں۔ سر کے درد کو زائل کرتا ہے، اس کو ہمیشہ زیرِ استعمال رکھنا بالوں کو سیاہ رکھتا ہے۔ یہ بلغمی اور سوداوی بیماریوں میں خصوصیت سے مفید ہے۔
نسخہ:۔
پوست ہلیلہ، آملہ مقشر، برگِ سنامکی، تربد سفید، بسفائج، اسطوخودوس، مصطگی، افتیمون، کشمش، مویز منقٰی ہر ایک 25 گرام۔ سب دواؤں کو کوٹ چھان کر روغنِ بادام شیریں 120 ملی لیٹر میں خوب مل کر شہد خالص 180 گرام کے قوام میں مِلا کر رکھ لیں۔
خوراک:۔
7 گرام سے 12 گرام تک عرقِ گاؤزبان یا عرقِ بادیان ایک کپ یا پانی کے ساتھ صبح کو نہار مُنہ اور رات کو سوتے وقت استعمال کریں۔

Comments

Popular Posts