روغن کدو

روغن کدّو:

کدّو دراز (گھیّا) جو کچل کر 100 ملی لیٹر پانی نکالیں پھر اس میں روغن کنجد (تِلوں کا تیل) 25 ملی لیٹر ملا کر جوش دیں۔ پانی کے جل جانے پر صاف شیشی میں محفوظ رکھیں۔

فوائد:

جنہیں نیند نہیں آتی اُن کے لیے بہت مفید ہے۔

استعمال:

صبح و شام روغن کدّو ہر روز تھوڑا سا سر پر خوب مالش کر کے جذب کریں، ہاتھ اور پاؤں پر بھی اچھّی طرح مالش کریں۔

پرہیز:

ہلکی اور زود ہضم خوراک دیں اور سونے سے چار گھنٹہ پہلے کھلا دیں، دودھ، ساگودانہ، شوربہ، یخنی، کدّو، پالک، خرفہ، انگور، انار، سیب وغیرہ دیں۔ گرم اور خشک چیزوں سے سخت پرہیز کریں۔ (یونانی مرکبات)

Comments

Popular Posts