پٹھوں کی طاقت

پٹھوں کی طاقت:
اکثر جِسمانی کمزوری کی وجہ سے پٹھوں میں تناوْ اور درد پیدا ہو جاتا ہے، اس کے عِلاج کے لیے اگر روغن زیتون کی مالش کی جائے اور ساتھ مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کیا جائے تو دردوں سے نجات مِل جائے گی۔
نسخہ و ترکیب تیاری:
آک کے پھول 20 عدد، شنگرف رومی 6 گرام۔ سب سے پہلے شنگرف رومی کو کھرل کر لیں، اس کے بعد اس میں ایک ایک آک کا پھول ڈال کر پیستے جائیں۔ جب تک پھول اچھّی طرح کھرل نہیں ہو جاتا دوسرا پھول نہ ڈالیں۔ اس کو اس قدر کھرل کریں کہ آمیزہ گاڑھا ہو کر گولیاں بننے کے قابل ہو جائے، پھر اس کی کالی مِرچ کے برابر گولیاں بنا کر خشک کر کے محفوظ کریں۔
استعمال و فوائد:
ایک یا دو گولی نیم گرم دودھ سے استعمال کریں۔ انشاءﷲ بے جان پٹھوں کو طاقت مِلے گی، کھوئی ہوئی طاقت حاصل کرنے کی ایک آزمودہ دوا ہے۔

Comments

Popular Posts