بھوک کی کمی کا علاج


بُھوک کی کمی:
بُھوک کا نہ لگنا اچھی بات نہیں ہے۔ اسکلیئے کچھ نُسخے ہیں۔ جس سے بھوک خوب بڑھ جائے گی۔
۱۔ اجوائن ساٹھ گرام کو لیموں کے رس میں بھگو کر خشک کریں۔ کالا نمک بارہ گرام، دونوں کو باریک پیس چھان کر ملائیں۔ تین تین گرام صبح و شام ہمراہ پانی کھانا کھانے کے بعد کھائیں۔ بھوک خوب لگے گی۔ غذا جلد ہضم ہو گی۔ ریاح نکل جائے گی اورپیٹ کا درد بھی دور ہوگا۔
۲۔ کلونجی ساٹھ گرام کو ایک رات سرکہ میں بھگو کر رکھیں۔ پھر سائے میں رکھ کر خشک کرکے سفوف بنائیں اور دو سو گرام شہد خالص مِلا کر چھ چھ گرام صبح و شام چاٹیں۔ اسکے استعمال سے بھوک خوب لگے گی اور پیٹ سے ریاح نکل جائیں گے۔
۳۔ اجوائن دیسی، نوشادر، نمک سیاہ، نمک سفید، کالی ہرڑ ہر ایک ہموزن لیکر الگ الگ سفوف بنا کر مِکس کریں۔ پھر کسی کانچ کے برتن میں ڈال کر مولی کے پانی سے تر کریں۔ خشک ہونے پر سنبھال لیں۔ دو تا تین گرام ہر کھانے کے بعد ہمراہ پانی لیں۔

Comments

Popular Posts