پیشاب کی جلن کا علاج

پیشاب کی جلن (یوٹی آئی):
۱۔ مولی کھانے سے پیشاب کی سب ہی بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں اور مولی جگر و مثانہ کی گرمی کو دُور کرنے میں موثر ثابت ہوتی ہے۔
۲۔ گُردوں کے مرض یا پتھری کی وجہ سے پیشاب رُک رُک کر آتا ہو تو وہ بطور دوا انگور کا استعمال کریں، کیونکہ انگور پیشاب آور ہے اور گردوں سے ریت کے زرّے نِکال دیتا ہے۔
۳۔ اگر پیشاب میں جلن ہو تو پچاس گرام پیاز کاٹ کر آدھا لیٹر پانی میں جوش دیں، جب پانی دو سو پچاس مِلی لیٹر رہ جائے تو چھان کر ٹھنڈا کر کے پلا دیں، جلن دُور ہو جائے گی۔
۴۔ اگر پیشاب رُک رُک کر آتا ہو یا رنگت زرد یا سُرخ ہو تو خربوزہ اور گرما کے استعمال سے صحیح ہو جاتا ہے۔
۵۔ ناشپاتی پیشاب کی جلن اور بندش کو دُور کرنے والی غذا ہے۔
٦۔ گُلِ گڑھل کے مرکبات اس میں بہت فائدہ مند ہے۔

Comments

Popular Posts