زخمی آنکھ
آنکھ پر چوٹ:
کبھی آنکھ پر چوٹ لگنے سے بھوں اور پیوٹا زخمی ہو جاتا ہے اور کبھی زور کی چوٹ لگنے سے آنکھ کا ڈھیلا پھٹ جاتا ہے اور آنکھ خراب ہو جاتی ہے، لیکن کبھی ڈھیلا پھٹتا تو نہیں البتہ اس میں خون بھر جاتا ہے اور درد پیدا ہو جاتا ہے، کبھی صرف درد ہی ہوتا ہے۔
احتیاط و عِلاج:
اگر آنکھ پر زور کی چوٹ لگے جس سے بھوں اور پیوٹا زخمی ہو جائے یا آنکھ کا ڈھیلا پھٹ جائے تو فوراً ہسپتال جا کر عِلاج کرائیں۔ ہلکی چوٹ لگنے کی صورت میں یہ عِلاج کریں۔
1. جب چوٹ لگنے سے آنکھ میں خون بھر جائے اور سُرخی پیدا ہو جائے تو انڈے کی زردی سفیدی روغن گُل مِلا کر آنکھ میں ٹپکائیں اور اسی میں روئی لتھڑ کر آنکھ پر رکھیں۔
2. آنکھ میں درد ہو تو ہلدی اور پھٹکڑی 2, 2 گرام کو باریک پیس کر 25 گرام حلوے میں مِلائیں اور اسے آنکھ پر سینکیں اور اُسی کو ہلکا گرم آنکھ پر باندھیں۔
3. لودھ پٹھانی اور آنبہ ہلدی ہر ایک 3 گرام کو باریک پیس کر 25 گرام حلوے میں ملائیں اور اس سے آنکھ کو سینکیں، اُس کے بعد ذرا گرم آنکھ پر باندھیں۔
4. درد سخت ہو تو پوست خشخاش 12 گرام کو پانی میں خوب جوش دیں، اس کے بعد ہلکے گرم کپڑے کی گدّی بھگو کر آنکھ سینکیں۔

Comments
Post a Comment