معجون مقوی دماغ و بدن

معجون مقوی دماغ و بدن:
فوائد:
اعلٰی درجہ کا مقوّی دماغ ہے۔ بدن کو طاقت بخشتی ہے، حافظ کو تیز کرتی ہے، بدن کو موٹا تازہ کرتی ہے۔ دماغی محنت کرنے والوں کے لئے عجیب تحفہ ہے۔
نسخہ:
دال چنا، دال ماش، دال مونگ، نشاستہ گندم، خشخاش ہر ایک 250 گرام، دانہ الائچی سبز، دارچینی ہر ایک 25 گرام، گھی دیسی، چینی ہر ایک 1 کِلو۔
پہلے تینوں دالوں کو کڑھائی میں بریاں کر لیں، جلنے نہ پائے یعنی ہلکے بادمی رنگ کی ہو جائیں۔ پھر باریک پیس کر بمعہ نشاستہ کے گھی میں نرم آنچ پر بریاں کریں۔ جب سُرخ ہو جائے تو باقی دوائیں باریک شدہ ملا لیں۔ بعد میں کھانڈ مِلا کر چمچہ سے خوب ہلائیں تا کہ یک ذات ہو جائیں، بس تیار ہے۔
استعمال:
30 تا 60 گرام صبح ناشتے میں اور رات سوتے وقت ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال کریں۔ اگر موسم سرما ہو تو گرم کر کے استعمال کریں۔
پرہیز: گرم، ترش اور تیل والی اشیاء سے پرہیز کریں۔

Comments

Popular Posts