بانجھ پن کا علاج

بانجھ پن:
اگر حیض کُھل کر آتا ہو اور مرد کے مادّہ تولید میں بھی کسی طرح کی خرابی نہ ہو اور اس کی باوجود حمل قرار نہ پاتا ہو تو امید ہے ان دواؤں کے استعمال سے حمل ٹھہر جائے گا۔
عِلاج:
1. حیض سے پاک ہونے کے بعد ہاتھی دانت کا بُرادہ نہایت باریک پیس کر 2 گرام دودھ کے ساتھ تین چار دن تک کھائیں۔ حمل ٹھہرنے کے لیے مفید ہے۔
2, بڑ کی داڑھی نرم و نازک لے کر سائے میں خشک کریں۔ اس کے بعد باریک پیس چھان کر رکھیں۔ حیض سے فارغ ہونے کے بعد رات کو 12 گرام لے کر قلاقند یا پیڑے 50 گرام میں مِلا کر کھائیں۔ اگر خواہش ہو تو مزید قلاقند یا پیڑے کھا سکتے ہیں۔ اس کے سوا کوئی اور غذا رات کو نہ کھائیں، اسی طرح تین دن کریں، حمل قرار پائے گا۔ لیکن اگر پہلے مہینے میں کامیابی نہ ہو تو دوسرے تیسرے مہینے اسی طرح کریں۔
3. اسگندھ ناگوری باریک پیس چھان کر رکھیں۔ حیض سے فارغ ہونے کے بعد 6 گرام یہ سفوف لے کر آدھا گلاس دودھ میں پکائیں اور چینی سے میٹھا کر کے پییں۔ پانچ چھّے روز برابر استعمال کریں۔
4. تخمِ شولنگی باریک پیس چھان کر روزآنہ صبح کو 3 گرام گائے کے دودھ کے ساتھ چند روز کھانے سے حمل ٹھہر جاتا ہے۔
5. ناگ کیسر، چھالیہ دونوں برابر وزن لے کو کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔ حیض سے پاک ہونے کے بعد صبح کو نہار مُنھ 3 گرام یہ سفوف دودھ کے ساتھ کھائیں، چند روز کے استعمال سے اُمید پوری ہو گی۔
6. دودھی خُرد کو سائے میں خشک کریں اور کوٹ چھان کر اس کے برابر وزن کھانڈ ملائیں۔ حیض سے پاک صاف ہونے کے بعد چار پانچ دن تک روزانہ صبح کو یہ سفوف 7 گرام دودھ کے ساتھ کھائیں۔

Comments

Popular Posts