بامہنی
بامہنی:
بامہنی (سّلاق) میں پلکوں کے کنارے موٹے اور لال ہو جاتے ہیں اور ان کے بال گر جاتے ہیں، کبھی کبھی ان پر زخم ہو جاتے ہیں۔ یہ مرض زیادہ تر نیچے والے پیوٹے کے کنارے پر ہوتا ہے۔
یہ مرض زیادہ تر خراب غذا کھانے والے بچّوں کو ہوتا ہے اور نادانی کے سبب ان کی آنکھوں کی میل کچیل سے صاف رکھنے کی طرف توجہ نہیں دی جاتی۔
عِلاج:
نیم کے پتّوں کو پانی میں جوش دے کر چھان لیں اور اُس سے آنکھوں کو دھوئیں۔ روزانہ ایسا ہی کریں اور دھونے کے بعد مندرجہ ذیل دواؤں میں سے کوئی ایک دوا استعمال کریں۔
1. خرفہ کے پتّے 6 گرام پیس کر گھی خالص 6 گرام مِلا کر پپوٹے کے کِناروں پر لگائیں۔
2. روئی کی موٹی بتّی بنا کر آکھ کے دودھ میں تر کر کے خشک کریں۔ اس کے بعد میٹھے تیل (سرسوں کا تیل) میں یہ بتّی جلا کر کاجل حاصل کریں اور یہ کاجل روزانہ آنکھ میں لگائیں۔
3. آکھ کی جڑ جلا کر پانی میں مِلا کر پپوٹوں کے کنارے پر لگائیں۔
4. کیکر کی نرم و نازک پھلیوں کا رس لال اور سوجے ہوے پپوٹے کے کنارے پر لگانے سے سوجن ختم ہو جاتی اور بال نِکل آتے ہیں۔

Comments
Post a Comment