دودھ پلانے کے اوقات


دودھ پلانے کے اوقات:

شروع میں ایک مہینہ تک بچّے کو ہر دو گھنٹے کے بعد دودھ پلائیں، اس کے بعد آہستہ آہستہ وقت کو بڑھائیں اور تین مہینے تک کے بچّے کو تین تین گھنٹے کے بعد دودھ پلائیں، چنانچہ صبح کو پانچ بچے، آٹھ بجے اور گیارہ بجے دودھ پلائیں۔ بعد دوپہر دو بجے، پانچ بجے، رات آٹھ بجے اور گیارہ بجے دودھ پلا کر بچّے کو سُلا دیں اور جب بچّہ چھے مہینے کا ہو جائے تو چار چار گھنٹے کے بعد دودھ پلائیں۔

اوپر کے وقتوں میں بچّے کو دس سے پندرہ منٹ تک دودھ پلایا جائے، اتنی دیر میں بچّہ اپنی بھوک کے مطابق دودھ پی لیتا ہے۔ اگر بچّہ رغبت سے دودھ نہ پیئے مثلاً ایک دو منٹ دودھ پیئے اور خود بخود دودھ پینا چھوڑ دے اور پھر چھاتیوں سے لگانے کے باوجود دودھ نہ پیئے تو سمجھ لینا چاہیے کہ بچّہ اس سے پہلے کافی دودھ پی چُکا ہے اور ابھی اس کو دودھ پینے کی قدررتی خواہش نہیں پیدا ہوئی۔

ساتویں مہینے میں جب کہ عموماً بچّے کے دودھ کے دانت نِکلنا شروع ہو جاتے ہیں، اس وقت بچّے کی بُھوک بھی بڑھ جاتی ہے تو اُس وقت ماں کے دودھ کے عِلاوہ تھوڑا سِری لیک، اراروٹ یا ساگودانہ دودھ میں پکا کر دے سکتے ہیں اور جب بچّہ دس گیارہ مہینے کا ہو جائے تو دودھ، چاول، چاولوں کی کھیر اور مُلائم کھچڑی کِھلا سکتے ہیں اور جب بچّہ ایک سال کا ہو جائے تو اُبلا ہوا آلو، اَدھ پکا انڈا اور کیلا بھی دے سکتے ہیں۔

Comments

Popular Posts