Safof e nankhua

سفوف نانخواہ:
یہ یونانی مرکبات کا مخصوص نسخہ ہے۔ بھوک بڑھاتا ہے، ریاح تحلیل کرتا ہے، بواسیر ریحی میں خصوصیت سے مستعمل ہے۔
نسخہ:
نانخواہ (اجوائین)، بادیان (سونف)، زنجبیل (سونٹھ)، پودینہ خشک، نمک سیاہ
ہر ایک 10 گرام، فلفل سیاہ (کالی مرچ) 55 گرام، کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔ (بلڈپریشر والے کالے نمک کی بجائے چینی استعمال کر سکتے ہیں اس کے ساتھ ست پودینہ 250 ملی گرام اچھّی طرح کھرل کر کے شامل کر لیں۔)
خوراک:
تین تین گرام دونوں وقت کھانا کھانے کے بعد ہمراہ نیم گرم پانی استعمال کریں اور بادی غذاؤں سے پرہیز کریں۔

Comments

Popular Posts