Sonf k kamalat


اجوائن:
اجوائن کے استعمال سے بڑھا ہوا پیٹ کم ہو جاتا ہے۔
اجوائن جسے فارسی میں نانخواہ، انگریزی میں تھائم اور عوام اجوائن کے نام سے پُکارتے ہیں۔ ایک پودے کے چھوٹے چھوٹے تیز، تلخ خوشبودار بیج ہیں، جو بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں اس کی چار قسمیں، دانہ اجوائن، کرفس، اجمود اور خراسانی اجوائن کے نام سے مشہور ہیں جو سب جُدا جُدا فوائد رکھتی ہیں۔ سب سے زیادہ کھپت دانہ اجوائن کی ہے۔ پُرانے یونانی حکیموں نے اس سستی دوا کو اپنی ریسرچ میں بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے والی، گیس دُور کرنے والی، قبض دُور کرنے والی اور معدہ آنتوں کے فعل کو تیز کر کے بھوک بڑھانے والی پا کر اپنے فارماکوپیا میں داخل کیا ہوا ہے۔ صدیوں سے دنیا کے گوشے گوشے میں اسے گھریلو دوائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
1۔ تمّے کی اجوائن جو پیٹ کے شدید درد کو مِنٹوں میں دُور کر دیتی ہے، یونانی حکیموں کے رواج دینے سے صدیوں سے دنیا بھر میں بنائی جاتی ہے۔ آج کل بھی ہمارے ملک میں لاکھوں خاندان سال بھر کے لیے سبز حنظل (تمّہ۔ کالوسنتھ) میں تھوڑا سا سوراخ کر کے اس میں جس قدر اجوائن سما سکے ٹھونس ٹھونس کر بھر کر کاٹا ہوا ٹکڑا تمّے کے اوپر لگا کر اس کے اِرد گِرد دھاگہ لپیٹ کر دس بیس دن میں جب اجوائن تمّے کا رس (پانی) اپنے اندر جذب کر کے پھول جاتی ہے تو بعض بھائی صرف اجوائن کو اور دوسرے بمع تمّے کے اندرونی خشک چھلکوں کو پیس کر سال بھر کے لیَ استعمال کے لیے شیشیوں میں بھر کر سنبھال رکھتے ہیں۔
2۔ میں 60 گرام اس بنی ہوئی اجوائن میں 15 گرام سیاہ زیرہ اور 30 گرام کالا نمک مِلا کر (گیس) خارج کرنے، قبض توڑنے اور سخت سے سخت پیٹ درد آناً فاناً دُور کرنے کے لیے ایک چٹکی سے ڈیڑھ گرام تک دن میں ایک مرتبہ پانی، چائے یا سونف کے عرق کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔
3۔ جب لیموں کا موسم ہو آدھا کِلو اجوائن کو ایک لیٹر لیموں کے پانی میں بھگو کر کسی چوڑے مُنہ کے برتن میں ڈال کر اس کے اوپر چھلنی والی جالی کا ٹکڑا دے کر دھوپ میں رکھ کر پانی خشک ہونے پر اسی طرح سات مرتبہ تر اور خشک کر کے سنبھال رکھیں۔ یہ لیموں والی اجوائن رُکے ہوئے ڈکار جاری کرنے، آنتوں کے ریح جاری کرنے، بھوک لگانے اور معدہ کو طاقتور بنانے کے لیے ایک کامیاب دوائی ہے، کھانا کھانے کے بعد 2 تا 3 گرام تک ہمراہ نیم گرم پانی لیں۔
4۔ پیٹ کے کیڑے دُور کرنے کے لیے 3 سے 6 گرام تک پسی ہوئی اجوائن شہد میں مِلا کر چند روز استعمال کرنے سے کیڑے نِکل جاتے ہیں۔
5۔ سردی کے موسم اور بوڑھے سرد مزاج آدمیوں کا پیشاب جب بند ہو جائے تو 3 سے 6 گرام اجوائن کے دانے آدھا گلاس دودھ میں دو تین جوش دے کر چھان کر دودھ پی لینے سے خدا کے فضل سے پیشاب جاری اور ہاضمہ دُرست ہو جاتا ہے۔
6۔ بعض گرم مزاج اشخاص کو گرمی میں بھوک لگنا بند ہو جاتی ہے، ایسے گرم مزاج 2 سے 6 گرام تک اجوائن سرکہ کی سکنجبین آدھا کپ میں ایک گھنٹہ بھگو کر اجوائن مع سکنجبین چند روز استعمال کرنے سے بھوک کُھل جاتی ہے۔
7۔ بعض عورتوں کو مٹی اور کوئلے کھانے کی عادت ہو جاتی ہے۔ ایسی مستورات کو 3 سے 6 گرام تک اس کی پھکی چند ہفتے استعمال کرنے سے یہ بُری عادت چھوٹ جاتی ہے۔
8۔ کسی جگہ چوٹ وغیرہ سے خون جم کر نیلے داغ پڑ جائیں تو اجوائن پیس کر شہد مِلا کر لیپ کرنے سے دھبّے دُور ہو جاتے ہیں۔

Comments

Popular Posts