مولی کا نمک بنانے کا طریقہ
مولی کا نمک بنانے کی ترکیب:
مولی کا نمک جو کہ بے شمار بیماریوں کے لیے مفید ہے۔
ترکیب:
بڑی بڑی پکی ہوئی مولیوں کو پتّوں سمیت اکھاڑ کر مٹی وغیرو سے صاف کر لیں اور پھر کاٹ کر ٹکڑے بنا لیں اور دھوپ میں خشک ہونے کے لیے رکھ دیں تقریباً ایک مہنے کے بعد خشک ہوں گی۔ اب اس کو جلا کر راکھ کر لیں اور اس کو وزن کر کے راکھ سے آٹھ گنا پانی ڈال کر کسی ٹب میں بھگو دیں اور دن میں تیں مرتبہ لکڑی سے ہلا دیا کریں۔ اسی طرح تین دن تک کریں۔
چوتھے روز پانی کو ہلائے بغیر آہستہ آہستہ اوپر سے نتھرا ہوا پانی لے کر راکھ پھنک دیں اور پانی کو کسی سٹیل کے برتن میں ڈال کر پکائیں۔ جُوں جُوں پانی خشک ہوتا جائے، کناروں سے لگی ہوئی سفید سفید دوا کُھرچ کر پکتے ہوئے پانی میں ڈالتے جائیں، یہاں تک پانی خشک ہو کر پیندے میں سفید سفید دوا ہی باقی رہ جائے۔ بس یہی مولی کا نمک یا مولی کھار ہے۔
اس کو نِکال کر بوتل میں خوب مضبوط کارک لگا رکھیں بصورت دیگر برسات کے موسم میں پانی ہو جائے گا۔

Comments
Post a Comment