کیا آپ بھول جاتے ہیں؟

کُندذہنی(بھول جانا):
بعض اوقات سُنی ہوئی باتیں اور دیکھی ہوئی صورتیں بہت جلد بھول جاتی ہیں۔
 جو کچھ پڑھا جاتا ہے اس کو جلد بھول جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں بدہضمی اور قبض نہ ہونے دیں اور کوئی تیز، کھٹی چیز کھانے سے پرہیز کریں۔
علاج:
کلونجی تین گرام باریک کی ہوئی اور شہد بارہ گرام مِلا کر چٹائیں۔
کندر، دھنیا خشک، چاول سونف، مغز بادام، مصری کوزہ ہر ایک پچاس گرام، الگ الگ کوٹ کر سفوف بنائیں۔ دو چمچ سفوف چائے والے رات کو سوتے وقت دودھ کے ساتھ ایک ماہ تک لیں۔ خوش ذائقہ اور مجرب ہے

Comments

Popular Posts