سونٹھ کے فوائد

سونٹھ (زنجبیل):
سونٹھ کو پنجابی زُبان میں سُنڈ کہتے ہیں۔ سونٹھ مشہور چیز ہے، ادرک کو ایک خاص طریقہ سے بنا کر سُکھائی جاتی ہے، یہ کھانے کو پچاتی ہے، پیٹ کی ہوا کو نِکالتی اور بُھوک لگاتی ہے۔ ذہن، حافظ اور باہ کو بڑھاتی ہے۔ گھٹیا اور کمر درد کو دُور کرتی ہے۔
مِزاج: گرم 3 خشک 1
فوائد و استعمال:
1۔ سونٹھ ساٹھ گرام، کالا نمک 12 گرام باریک پیس کر تین بار لیموں کے پانی میں تر و خشک کرکے رکھیں اور 1 گرام کھانا کھانے کے بعد کھائیں، غذا ہضم ہو جائے گی۔ اگر پیٹ میں درد ہوگا تو یہ سب شکایتیں دُور ہوجائیں گی۔ اگر بُھوک کم لگتی ہو تو کُھل کر لگنے لگے گی۔
2۔ یاد کی ہوئی باتیں بُھول جاتی ہوں تو سونٹھ 60 گرام کو پیس کر شہد 120 گرام میں مِلائیں اور 3, 3 گرام صبح و شام کھائیں۔ باہ کی کمزوری اور کمر درد کو دُور کرنے کے لیے بھی اسی طرح استعمال کرنا چاہیے۔
3۔ روغنِ ادرک کی مالِش کرنے سے سردی کی وجہ سے بدن کے کسی حِصّہ میں درد ہو، اور اوپر لِکھے معجون کِھلانے سے دردیں دُور ہوجائیں گی۔
4۔ سردی کی تیزی میں سونٹھ کے کھانے سے سردی کی تکلیفوں سے حفاظت رہتی ہے۔ سونٹھ 24 گرام کو پیس کر گُڑ 120 گرام مِلا کر چھے چھے گرام کھائیں۔

Comments

Popular Posts