کیا آپ کا دماغ کمزور ہو چکا ہے؟ ایسی صورت میں یہ کھائیں

دماغی کمزوری:
دماغ کے کمزور ہو جانے کے حالت میں سر میں ہلکا ہلکا درد ہوتا ہے۔ تھوڑی سے دماغی محنت جیسے کوئی کتاب یا اخبار پڑھنے سے سر میں درد ہونے لگتا ہے۔ شوروغل اور چینخ و پکار بھی برداشت نہیں ہوتی۔ اگر مریض آنکھیں بند کر کے لیٹ جائے تو اُسے آرام مِلتا ہے۔ ذہین و حفاظ کمزور ہو جاتے ہیں۔ کسی بات پر غوروفکر کرنے سے طبیعت گھبرانے لگتی ہے اور کوئی بات یاد نہیں رہتی، اور بعض کو اکثر نزلہ زکام رہتا ہے۔
علاج:
برہمی بوٹی سائے میں خشک کی ہوئی 7 گرام، بادام گری 7 دانے، کالی مرچ 7 دانے لے کر ان سب کو پانی میں پیس چھان کر مصری سے میٹھا کر کے
 صبح کے وقت خالی پیٹ پندرہ بیس روز پییں۔ دماغی کمزوری میں فائدہ مند ہے۔
روزآنہ صبح کو آدھی چھٹانک مکھن یا ایک چھٹانک ملائی میں چینی ملا کر کھانے سے بھی دماغی کمزوری دور ہو جاتی ہے۔
بکرے کا مغز پکا کر کھانے سے دماغ کو بہت قوت حاصل ہوتی ہے۔

Comments

Popular Posts