پانی پینا کم نہ کریں ۔پر کیوں؟

جِسم کے اندر پانی:
اکثر دیکھا گیا ہے کہ سردیاں شروع ہوتے ہی لوگ پانی پینا کم کر دیتے ہیں، کیونکہ سردیوں میں پیاس کم لگنے کی وجہ سے پانی کی طلب کم محسوس ہوتی ہے- ہمارے جِسم کے اندر پانی اسّی فیصد ہے، پانی کی بہت کمی ہونے سے قبضیت، جگر کے امراض اور پیشاب کی بیماری ہوتی ہے۔
ہمارا یہ جِسم پانی کی نلی ہے جس کے اندر چاروں طرف چھوٹے بڑے ڈرین پائپ (Drain Pipe) کی طرح پانی والی اشیاء (رقیق اشیاء) کی آمدورفت کے لیے نالیاں موجود ہیں، جِسم کا ہر ایک حصّہ پانی کے ذریعے دھویا مانجا اور صاف ہوتا ہے۔ اسی لیے اگر جِسم میں کافی مِقدار میں پانی نہیں پہنچتا تو تندرُستی دُرست نہیں رہتی۔ جِسم کے اندر اور باہر پانی کا مناسب اور صحیح طور پر استعمال ٹانک کا اثر کرتا ہے۔ صبح کو اُٹھتے ہی اور رات کو بستر پر جانے سے پیشتر کم از کم ایک گلاس پانی پینے سے جِسم کو بہت فائدہ پہنچتا ہے۔ اس کے عِلاوہ دن میں بھی تھوڑا بہت ضرورت کے موافق پانی پینا چاہیے۔ کھانا کھاتے وقت کھانے کے درمیان پانی پینا دُرست ہے کیونکہ اس سے غذا کے ہضم ہونے میں فتور نہیں پڑتا۔ لکین کھانا کھاتے وقت بے حساب پانی پینا دُرست نہیں۔

Comments

Popular Posts