کیا آپ کا بلڈ پریشر ہائی ہو جاتا ہے؟

ہائی بلڈ پریشر، دل کا گھبرانا، ھاتھ پاؤں کا جلنا، قبض کا علاج:
۱۰۰٪ آزمودہ:
کشتہ چاندی انار والا، بادام، سبزالائچی اور دیسی جڑی بوٹیوں کا مرکب:
یہ نسخہ ایک قسم کا خوراکی علاج ہے، اسکے استعمال سے بلڈ پریشر، جسم کی گرمی، ہاتھ پاؤں کا جلنا، قبض، سے مکمل آرام، اسے ہر عمر کا شخص استعمال کر سکتا ہے۔
نسخہ: کشتہ چاندی کسی اچھّے دوا خانے کا ایک چاول، مغز بادام شیریں، گوند کتیرا، مصری ہر ایک پچاس گرام، تخم سبز الائچی پچیس گرام، سفوف بنائیں۔ تخم بالنگو (تخم ملنگاں) پچاس گرام۔ دس گرام سفوف رات کو ایک کپ پانی میں بِھگو دیں اور تخم بالنگو ایک چمچ چائے والی علحدہ آدھے کپ پانی میں بِھگو دیں۔ سفوف کو مندرجہ ذیل طریقہ سے گرائنڈ کریں اور تخم بغیر گرائنڈ شامل کریں۔
طریقہ استعمال: ایک پوڑیہ رات کو آدھے گلاس پانی میں بھگو دیں، صبح آدھا گلاس دودھ ڈال کر گرائنڈ کریں اگر گاڑھا ہو تو تھوڑا پانی شامل کر لیں۔ نہار منہ پیٔیں یہ مکمل ناشتہ ہے، جب تک اچھی طرح بھوک نہ لگے ناشتہ نہیں کرنا۔ سردیوں میں بغیر ٹھنڈا کیۓ استعمال کریں۔

Comments

Popular Posts