گل عباس

گُلِ عباس:
گُلِ عباس پُھول دار پودا ہے۔ اسے عام طور پر باغیچوں اور گھروں میں خوب صورتی کے لیے لگاتے ہیں۔ یہ ایک گز تک اونچا ہوتا ہے، شاخیں کثرت سے لگتی ہیں، جو نرم و نازک گرہ دار ہوتی ہیں۔ پتّے تکونے لمبے سے اور ملائم، پُھول سفید، پیلے اور گلابی مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں۔ بیج کالے رنگ کے شکن دار حب الاس کے بیجوں جیسے ہوتے ہیں۔
علاج:
۱۔ گُلِ عباس کے پتّے ہر قِسم کی سوجن کو دُور کر دیتے ہیں۔ پتّوں کو تیل سے چپڑ کر پھوڑے پُھنسیوں پر باندھنے سے وہ جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
۲۔ پُھولوں کا سفوف بنا کر پانچ گرام کھانے سے بواسیر کو فائدہ ہوتا ہے۔
۳۔ گُلِ عباس کی جڑ بارہ گرام ایک کپ پانی میں جوش دے کر چھان کر پِلانے سے خُون صاف ہوتا ہے۔ آتشک اور کُھجلی کی شکائتیں دُور ہو جاتی ہیں۔

Comments

Popular Posts