بچھو کاٹ لے تو کیا کریں؟

بِچّھو کا کاٹنا:
جس جگہ بِچّھو ڈنک مارتا ہے اس جگہ شدید سوزش ہوتی ہے جس سے مریض بے چین ہو جاتا ہے، بعض کا سَر چکرانے لگتا ہے، قے و دست آنے لگتے ہیں، تشنج ہونے لگتا ہے اور بعض اوقات غشی آ جاتی ہے۔ اگرچہ عام طور پر بِچّھو کے ڈنک مارنے سے موت واقع نہیں ہوتی، لیکن بچّوں، بوڑھوں اور زیادہ کمزور لوگوں کے ہلاک ہو جانے کا خطرہ ضرور ہوتا ہے۔
واضع ہو کہ جس جگہ بِچّھو ڈنک مارتا ہے وہاں عموماً اپنا باریک ڈنک بھی چھوڑ دیتا ہے۔
عِلاج:
1. سب سے پہلے ڈنک کی جگہ سے دو تین انچ اوپر کسی مضبوط ڈورے یہ فیتہ سے بند باندھ دیں۔ اس کے بعد اگر اس جگہ ڈنک نظر آئے تو سوئی وغیرہ سے اس ڈنک کو نِکال دیں۔ اس کے بعد اس جگہ سِرکہ یا مٹی کا تیل یا تارپین کا تیل جو بھی میّسر آئے لگائیں یا چرچٹہ کی جڑ لہسن میں پیس کر لگائیں، یا چونا شہد میں مِلا کر لیپ کریں۔ سوزش اور درد فوراً ساکن ہو جائے گا۔
2. بِچّھو کی کاٹی ہوئی جگہ پر بِچّھو کو کچل کر لگا دینے سے تمام زہر جذب ہو جاتا ہے اور درد و سوزش موقوف ہو جاتی ہے۔ اگر ڈنک کی جگہ ورم ہو کر پیپ پڑ جائے تو شفاخانہ لے جائیں۔
3. جب آم کا بور (پھول) آئے اور پہلی بار نظر پڑے تو اس کو توڑ کر ہاتھوں پر مل لیا جائے۔ ہاتھوں میں بِچّھو کے زہر کو رفع کرنے کی تاثیر پیدا ہو جائے گی۔ جس جگہ بِچّھو ڈنک مارے اس جگہ ہاتھوں کے مل دینے سے درد اور سوزش موقوف ہو جاتی ہے۔

Comments

Popular Posts