Alsar or sozash e meaida

ہوالشافی.
نسخہ برائے ورم معدہ سوزش السر ہمہ قسم.
 جوشاندہ اجوائن دیس ادھ پاو. جوشاندہ مکو ادھ پاو. جوشاندہ ترپھلا ادھ پاو . آب کوار تین پاو. آب گلو ادھ سیر. آب ہلدی ادھ سیر. سنکھ پچاس گرام. ابرک سیاہ دس گرام. ابرک سفید دس گرام. صدف صادق دس گرام. مردا سنگ دس گرام. گوءدنتی دس گرام.
ترکیب ساخت.
 پہلے تمام پانیوں اور جوشاندوں کو صاف مقطر لے کر کسی سٹیل کی کڑاہی میں ڈال کر دھیمی دھیمی آنچ پر رکھیں جب آدھ جل جائے تو ٹھنڈا کر کے محفُوظ کر لیں پھر باقی اشیاء کو مثل غبار کرلیں پھر مذکورہ پانی سے کھرل کریں اور دس تولہ پانی جزب کرکے دس کلو کی آگ دیں پھر نکال کر اسی طرح سے آنچ دیں اسی طرح تقرار عمل کریں اور تمام پانی جزب کرکے دوا محفُوظ کر لیں یہ آپکی اکسیر تیار ھے.
 طریقہ استمعال. صبح بخیر خالی پیٹ رتی بھر خوراک عرق مکو عرق کاسنی ملا کر ایک ایک کپ استمعال کریں گلقند سے بھی استمعال کرسکتے ہیں ایک مہینہ کافی ہے سوزش ورم تو چند روز سے نیست و نابود ھو جاتا ھے مکمل آنتیوں کی صحت یابی کے لیے ایک مہینہ ضرور استمعال کریں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے السر ورم معدہ سوزش ہر قسم دور ھو کر معدہ خوراک کو قبول کرنے لگتا ھے جسم میں جان آ جاتی ھے جو لوگ ڈاکٹروں سے علاج کروا کروا کر تھک چکے ہیں اس دوا کو استمعال کریں ان شا اللہ مایوسی راحت میں بدل جائے گی قبض گیس بدہضمی پیٹ کا پھول جانا چلتے ھوے سانس پھولنا کھانا گلے پر اٹکا رہنا کھٹی ڈکاریں وسواس سر چکرانا جسم میں حرارت کی کمی جو معدے کی خرابی کی وجہ سے ھو درست ھو جاتی ھے میرا مجرب المجرب ھے سب دوست احباب تیار کریں اور مستفید ھوں اور مجھ حقیر کو دعاوں میں یاد رکیھیں.
اگر حالت شدید ھو تو.
 یہ ساتھ استمعال کریں. ہلدی پچاس گرام. مکو دانہ پچاس گرام. ریوندخطای پچاس گرام. بادیان پچاس گرام. چھوٹی الاعچی پچاس گرام. ان سب کا سفوف تیار کر لیں صبح پہلی دوا استمعال کریں اور دوپہر کو ایک چمچ عرق مکو عرق کاسنی ملا کر ایک ایک کپ استمعال کریں اور شام کو بھی ایک چمچ مذکورہ عرق ملا کر استمعال کریں ایسا رزلٹ ملے گا حیران ھو جاو گے.

Comments

  1. جوشاندہ بنانے کی کیا ترکیب ہے؟ مثلاً جوشاندہ اجوائن میں کتنی اجوائن ڈالی جائے اور کتنے پانی میں کتنے وقت تک پکایا جائے؟
    دوم یہ کہ دس کلوکلو کی آگ دینے کا کیا مطلب ہے؟

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular Posts