چونے کا مرہم

چونے کا مرہم:
آگ سے جلنے کے زخموں کے لیے مفید ہے۔ دھویا ہوا چونا بارہ گرام لے کر ساٹھ گرام تِلوں کے تیل یا گائے کے گھی میں کھرل کریں، جب سب مرہم سا بن جائے تو چھ گرام کافور مِلا کر کھرل کریں اور احتیاط سے رکھیں۔ ضرورت کے وقت کام لائیں۔
دھویا ہوا چونا:
چونا ساٹھ گرام لے کر پانی میں بجھائیں۔ اس کے بعد اس کو ایک لیٹر پانی میں اچھّی طرح گھول کر چھان لیں تا کہ اس میں کنکر وغیرہ چھن کر الگ ہو جائے۔ اس کے بعد چھنے ہوئے پانی کو رکھ چھوڑیں، تین چار گھنٹے کے بعد جب پانی نتھر آئے تو اس کو پھینک دیں اور نیچے بیٹھے ہوئے چونے میں اتنا ہی پانی مِلا کر گھول دیں اور چار گھنٹے تک رکھ چھوڑیں، اب پھر پانی کو نتھار پھینک دیں اور اس طرح کم از کم تین بار کریں۔ آخری بار چونے کو خشک کر لیں، یہی دھویا ہوا چونا کہلاتا ہے۔

Comments

Popular Posts