سفوف ٹھنڈک

سفوفِ ٹھنڈک:
فوائد:
جسم سے گرمی ختم کرتے ہیں، حرارت کنٹرول کرتے ہیں، پیشاب رُک رُک کر آنا فوری جاتی کرتے ہیں، ہائی بلڈپریشر کم کرتے ہیں، گرمی، خُشکی سے نیند نہ آنا کے لیے مفید ہیں، سوزاک میں بھی فائدہ مند ہیں۔
1۔ تخمِ خرفہ 50 گرام، چینی20 گرام، ورقِ نقرہ 250 عدد اس کا باریک سفوف بنائیں۔
خوراک: 5 گرام صبح و شام ہمراہ دودھ یا پانی سے لیں۔
2۔ قلمی شورہ، جوکھار، تخمِ کاسنی ہر ایک 12 گرام، گلُ سُرخ 36 گرام باریک سفوف بنا لیں۔
خوراک: 1 تا 2 گرام دن میں چار بار ہمراہ پانی لیں۔
3۔ تخمِ بالنگو، گوند کتیرا، چھلکا اسبغول ہموزن لیں، گوند کتیرا کو دُر دُرا کر کے سب کو ملا لیں۔
استعمال: ایک چمچ کھانے والی رات کو پانی میں بھگو دیں، صبح ہمراہ ایک کپ دودھ اچھّی طرح مکس کر کے خالی پیٹ لیں، ایک گھنٹہ بعد ناشتہ کریں۔
معدہ کی تبخیر اور گرمی ختم ہو گی۔

Comments

Popular Posts