خشخاش کے فوائد

خشخاش:
خشخاش کی کاشت کی جاتی ہے۔ اس کی شاخوں اور پَھلوں میں شگاف دینے سے ایک دُودھیا رطوبت رِس کر جم جاتی ہے۔ یہی افیون کہلاتی ہے۔ اس کے پَھلوں کو پوست خشخاش اور ڈوڈہ خشخاش کہتے ہیں اور ان کے اندر سے سفید رنگ کے چھوٹے چھوٹے بیج نِکلتے ہیں، جو تخم خشخاش کہلاتے ہیں۔ یہ تخم خشخاش قصبات و دیہات میں پنسار خانہ سے عام طور پر مِل جاتے ہیں اور کئی بیماریوں میں کام آتے ہیں۔
علاج:
۱۔ تخم خشخاش کو پانی پیس کر پیشانی پر لگانے سے گرمی سے ہونے والا دردِ سر دُور ہوجاتا ہے۔
۲۔ تخم خشخاش تین گرام، مغز بادام شیریں سات عدد کو پانی میں پیس چھان کر پینے سے دماغ کو قوت حاصل ہوتی ہے، خُشکی دُور ہو جاتی ہے اور نیند اچّھی طرح آنے لگتی ہے۔
۳۔ تخم خشخاش اور برگِ بھنگ کو پانی میں پیس کر ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں پر لگانے سے نیند خوب آتی ہے۔
۴۔ تخم خشخاش کو پانی میں پیس کر لیموں کا رس مِلا کر بندن پر مالش کرنے سے سُوکھی کُھجلی دُور ہو جاتی ہے۔

Comments

Popular Posts