چڑی کنگنی

چڑی کنگنی.
یہ موسم سرما کے شروع سے موسم گرما کے آخر تک قدرے سرد علاقوں میں بکثرت ملتا ھے. گرمیوں میں نمناک اور سایہ دار جگہ پر ملتا ھے.
نباتی نام Stellaria media ھے.
اس کے اجزاۓ موٸثرہ میں معدنیات حیاتین A B اور C کے علاوہ saponines اور mucilage بھی پاۓ جاتے ھیں.
اس  میں دافع درد، لطیف قبضیت اور دافع عفونت افعال پاۓ جاتے ھیں. اسکا جوشاندہ تھکاوٹ دور کرتا ھے اور سوزش البول کو دور کرتا ھے. پھوڑے پھنسیوں، دردوں  میں اس کو بہت باریک پیس کر لیپ کرنے سے فاٸدہ ھوتا ھے.
اسکی کریم بنانے کے لیے 150 گرام دیسی موم 70 ml گلیسرین 80ml پانی اور 30گرام خشک چڑی کنگنی  شیشے کے برتن میں ملا کر گرم پانی کے برتن میں رکھ کر 3 گھنٹے تک حرارت پہنچاٸیں. پھر گرم گرم ھی ململ کے کپڑے سے چھان کر ڈبیوں میں محفوظ کر لیں. پھوڑے پھنسی زخموں کے علاوہ امراض جلد کی بہترین مرھم ھے.
اس کو دوسرے ساگوں میں ملا کر پکاتے ھیں. بہت لذیذ بنتا ھے. خالی بھی بہت اچھا بنتا ھے. سرسوں کے تیل کو گرم کر کے نمک اور لہسن کے چند جوۓ ڈال دیں.جب لہسن گولڈن ھو جاۓ تو دو چار ثابت لال مرچ ڈال کر ساتھ ھی صاف دھلا ھوا ساگ ڈال کر بھون لیں. سفید ابلے چاولوں یا توے کی چپاتیوں کے ساتھ کھانے سے داٸمی قبض کے مریض دوا اور غذا سے مستفید ھو سکتے ھیں.

Comments

Popular Posts