کوٍڑیوں کے فوائد

کوڑیاں:
کوڑیاں مشہور چیز ہیں، عربی میں دوع، فارسی میں خرمُہرہ، سندھی میں گوڈیون اور پنجابی میں کوڈی کہتے ہیں۔ یہ سیپ گھونگھے وغیرہ کی طرح سمندری جانور کا خول ہیں۔
فوائد و استعمال:
1. کوڑیوں کو جلا کر راکھ بنائی جائے، 12 گرام راکھ 60 گرام ویسلین یا مکھن میں مِلا کر روزآنہ چہرے پر لگایا کریں۔ کچھ دنوں تک برابر لگاتے رہنے سے چہرے کے داغ دھبے، جھائیاں دُور ہو کر چہرہ صاف ہو جائے گا۔
2. کوڑیوں کی ایک قسم زرد ہوتی ہے، ان کی راکھ کان کے درد کے لیے مفید ہے۔ کان کا درد خواہ کسی قسم کا ہو، اس دوا کے استعمال سے اچھا ہو جاتا ہے۔ اگر پُھنسی ہو تو وہ بھی اس کا استعمال سے پھوٹ جاتی ہے۔ رزد کوڑیاں لے کر جلائیں اور باریک پیس کر شیشی میں محفوظ رکھیں۔ ایک چٹکی یہ دوا کان میں ڈال کر اوپر لیموں کا رس نچوڑیں۔ رس کے نچوڑتے ہی کان میں اُبال پیدا ہو گا اور اس کے تھوڑی دیر کے بعد درد دُور ہو جائے گا۔ پھر کان کو ایک طرف جھکا کر پانی نکال دیں اور روئی کا پھویہ رکھ دیں اگر درد کا سبب میل ہو گا تو وہ بھی اس کے استعمال سے صاف ہو جائے گا۔

Comments

Popular Posts