نظر کا علاج

نظر کی کمزوریٖ
1۔ سونف، زیرہ سفید، کالی مرچ، دھنیا خشک ہر ایک 25 گرام، بادام گری 150 گرام باریک سفوف بنائیں۔ 10، 10 گرام صبح و شام خالی پیٹ ہمراہ دودھ لیں۔
ایک سے ڈیڑھ نمبر تک کی عینگ اُتر جاتی ہے۔
2۔ بادام گری، اخروٹ گری، سونف ہر ایک 100 گرام، سبز الائچی دانہ، سفید مرچ ہر ایک 10 گرام، مصری 250 گرام باریک سفوف بنائیں، تین وقت خالی پیٹ ہمراہ دودھ ایک ایک کھانے کی چمچ لیں۔
عینک لگی ہو یا نظر کمزور ہو انشاءﷲ بہت فائدہ ہو گا۔
3۔ مربہ گاجر، مربہ آملہ، مربہ ہرڑ، مربہ سیب، مربہ بہی، بادام گری ہر ایک 250 گرام باریک معجون بنائیں۔ دن میں تین بار 60، 60 گرام خالی پیٹ ہمراہ دودھ لیں۔
آنکھوں کی بنائی ٹھیک ہو گی، رنگت نکھرے گی، قد بڑھے گا، آنکھوں کے گرد حلقوں میں کمی آئے گی، کمزوری دُور ہو گی، کم درد کے لیے بہت اچھّا ہے۔
4۔ زرشک، سونف ہر ایک 250 گرام، سفوف بنائیں، صبح نہار منہ 12 گرام ہمراہ دودھ نیم گرم لیں۔
شاھین جیسی نظر تیز ہو جاتی ہے۔
5۔ بُھنے ہوئے چنے 500 گرام، بادام، کشمش ہر ایک 250 گرام، چاروں مغز، مصری، سونف ہر ایک 125 گرام، سفوف بنائیں۔ رات کو 15 تا 25 گرام سفوف پانی بھگو دیں۔ صبح خالی پیٹ اچھّی طرح چبا کر ہمراہ نیم گرم دودھ کھائیں اور پانی پی لیں۔
کمپیوٹر پر کام کرنے والوں کے لیے، سٹوڈینٹس اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے بہت نایاب چیز ہے۔
6۔ مربہ ہرڑ (بغیر گٹھلی)، بادام گری ہر ایک 500 گرام باریک کر کے ملا لیں، ہر روز نہار منہ 15 گرام ہمراہ دودھ لیں۔
عینک کا نمبر کم ہونا شروع ہو جائے گا۔

Comments

Popular Posts