کٍڑوی توری

کڑوی توری:
جو توری کھانے میں آتی ہے، اگرچہ ان میں بھی بعض کڑوی نِکل آتی ہیں۔ لیکن اصل کڑوی توری الگ ہے۔ اس کی بیل عام توری کی بیل جیسی ہوتی ہے اور ایسے ہی پھل لگتے ہیں، لیکن یہ جنگلوں میں خود ہی پیدا ہوتی ہے۔ اس کے پتّے اور پھل وغیرہ سب کڑوے ہوتے ہیں۔
فوائد و استعمال:
کڑوی توری دست اور قے لاتی ہے۔ اس کے بیجوں کی گری میں بھی قے لانے کی تاثیر بہت زیادہ ہے۔
1. دمہ بلغمی میں کڑوی توری کا استعمال بہت مفید ہے۔ ایک توری بکری کے دودھ میں جوش دے کر مل چھان کا پینے سے قیئں آتی ہیں اور بلغم نِکل کر آرام ہو جاتا ہے۔
2. مرض یرقان و کنول باد میں آنکھوں کی زردی دُور کرنے کے لیے توری کے بیجوں کی گِری ایک ڈوڈہ بنڈال کے ساتھ پیس کر ناک میں ٹپکانے سے ناک اور منھ سے زرد پانی بہنے لگتا ہے۔ اس کے بعد سر کا درد ہو جاتا ہے، رگیں پھول جاتیں ہیں اور تیسرے پہر سخت بُخار ہو جاتا ہے۔ لیکن چار پہر یہ تکلیفیں رہنے کے بعد یرقان دُور ہو جاتا ہے۔
3. کتّا کاٹے تو کڑوی توری کا گودا پانی میں پیس چھان کر پِلانے سے دست اور قے ہو کر کتّے کا زہر دُور ہو جاتا ہے۔
4. قے لانے کے لیے کڑوی توری کی گری ایک گرام سے دو گرام تک پیس کر پانی کے ساتھ پھانکیں یا پیس کے پیئں، خوب قیئں آئیں گی اور سینہ میں جما ہوا بلغم نِکل جائے گا۔

Comments

Popular Posts