جمی ہوئی بلغم کا علاج

جمی ہوئی بلغم:
1۔ السّی 9 گرام، مصری 24 گرام ایک کپ پانی میں جوش دے چھان لیں اور صبح و شام پینے سے سینے جمی ہوئی بلغم خارج ہو جاتی ہے۔
2۔ نزلہ زکام، کھانسی وغیرہ امراض میں ہلدی نہایت مفید ثابت ہوئی ہے۔ کھانسی سے رُکے ہوئے گلے میں اور بہتے ہوئے زکام میں ہلدی کے استعمال سے خشکی پیدا ہو جاتی ہے۔ جس کے اثر سے کھانسی کا بڑھنا رُک جاتا ہے۔ 4 گرام ہلدی گرم پانی کے ساتھ صبح، پھر ایسی ہی ایک خوراک شام کو لیں۔
3۔ نزلہ و زکام کے لیے دو چھوٹے چمچ شہد آدھے لیموں کے رس کے ساتھ
 دن میں چار بار لے لیا کریں۔
4۔ گرم پانی کے گلاس میں ایک بڑا چمچہ شہد اور ایک چمچہ ادرک کا رس خوب ملا کر دن میں تین چار بار پی لیا کریں۔
5۔ شہد 24 گرام، ادرک کا رس 6 ملی لیٹر ملا کر چاٹیں۔ سردی سے پیدا ہونے والے نزلہ زکام کے لیے ایک عجوبہ سے کم نہیں۔
6۔ سخت زکام میں دو لیموں کے رس میں ایک گلاس کھولتا ہوا پانی ڈال کر اور اسے حسبِ ذائقہ شہد سے میٹھا کر کے رات کو سوتے وقت پینا زکام میں اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔

Comments

Popular Posts