بارہ سینگھے کے سینگ

بارہ سنگھے کا سینگ:
بارہ سنگھا مشہور جنگلی جانور ہے۔ اس کا سینگ پنسار اسٹور سے آسانی سے مِل جاتا ہے، کئی بیماریوں میں مفید دوا ہے۔
فوائد و استعمال:
1. پسلی کے درد میں خصوصیت سے فائدہ دیتا ہے۔ اس کو کسی سخت پتھر پر تھوڑا پانی ڈال کر گھِسیں، جب گھِسا جائے تو اس میں سات کالی مِرچیں شامِل کر کے پیسیں اور ایک چمچ میں لے کر گرم کر کے درد والی جگہ لگائیں اور خشک ہونے پر آگ سے سینکتے رہیں۔ ایک دفعہ یا دو دفعہ لیپ سے درد دُور ہو جائے گا۔
2. بارہ سنگھے کے سینگ کو بکری کے دودھ میں گھِس کر سلائی کے سرے پر لگا کر چند روز برابر آنکھ پر لگائیں اس سے جالا پھولا کٹ جائے گا، آنکھوں کی کھجلی دُور ہو جائے گی۔
3. بارہ سنگھے کا سینگ کا وزنی ٹکڑا 24 گرام لے کر اس پر اجوائن اور شورہ قلمی 12, 12 گرام پانی میں پیس کر لگائیں اور خشک ہونے پر ایک کلو کوئلوں کی آگ پر رکھیں۔ سفید کشتہ ہو جائے گا اور ایک بار میں سفید نہ ہو تو دوبارہ اسی طرح کریں۔ یہ کشتہ ذات النجب (پسلی کا درد)، ذات الرّیہ (نمونیا) اور بلغمی کھانسی، دمہ میں مفید ہے۔ 125 مِلی گرام کشتہ شہد خالص گرام میں مِلا کر چٹائیں۔

Comments

Popular Posts