For Stomach and liver

ہوالشافی    
نسخہ.
برائے امراضِ معدہ و جگر. نمبر1
نمک سیندھا 5تولہ. نمک سوچر 5تولہ. نمک سیاہ 5تولہ.   سرکہ انگوری ایک بوتل.
نمبر2.
ہریڑھ ادھ 5تولہ. آملہ خشک ادھ 5تولہ . بہڑہ 5تولہ. اجوائن دیسی ادھ پاو. پودینہ خشک  3تولہ. سونف ادھ 5تولہ. کلونجی 4تولہ. فلفل سیاہ 5تولہ. فلفل دراز 5تولہ. کچور 2تولہ. سنڈھ 5تولہ. سنامکی 5تولہ. امچور 5تولہ. زیرہ سفید 5تولہ.آب کوار گندل ادھا کلو. آب پیاز پیاز ادھا کلو. آب تمہ ادھا کلو. آب ادرک ادھا کلو.
ترکیب پہلے تینوں نمک کسی سٹیل کی کڑاہی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھیں اور سرکہ انگوری ایک ایک چمچ ڈالتے جائیں اسی طرح تمام سرکہ جزب کردیں اور نمک محفُوظ کر لیں. دوسری اشیاء کو سارے پانیوں میں ڈال کر کسی شیشے کے مرتبان میں دھوپ پر رکھیں جب سارے پانی ادویات جزب کر لیں اور خشک ھو جائیں مزید نکال کر خشک کر لیں اور نمک اور تمام ادویات کو باریک کوٹ کر سفوف تیار کر لیں.
ترکیب استمعال. بعد از غذا اماشہ استمعال کریں معدے جگر کی جملہ امراضِ کی ایک مستند دوا ھے غذا کو بہت جلد ہضم کر کے جزو بدن بناتا ھے یہ سفوف ہاضمے کی خرابی کو بے حد مفید ھے کمی خون کمی کے لیے بہت نفع بخش ثابت ھوتا ھے معدے کے فاسد مواد کو خارج کرتا ھے آنتیوں کو تقویت دیتا ھے مشتہی اعلی درجہ کا ھے تمام معدے کی جگر کی خرابی کو درست کرتا ھے گیس تیزابیت اپھارہ بدہضمی ریاح کی پیدائیش کا چند خوراکوں میں خاتمہ کرتا ھے جسم کو نئی جان بخشتا ھے معدے کی حرارت کو درست کر کے غذا کو ہضم کرنے کے قابل بناتا ھے بے رونق چہرے پر شفافت پیدا کرتا ھے سر چکرانا وہم خیال آنکھوں کے آگے جالوں کا بننا دور کرتا ھے ایک لاثانی چیز ھے جس کا ہر گھر ہر مطب پر تیار رہنا ضروری ھے. تیار کریں اور معدے کی تمام امراضِ سے چھٹکارا پائیں.

Comments

Popular Posts