Shahi sharbat

🔻🔻🔻 ھوالشافی🔻🔻🔻
♥♥شربت ٹھنڈک شاہی♥♥
گرمی کی شدت کی زیادتی🔻 ہاتھ پاؤں کی جلن🔻 پیشاب جل کر آنا🔻 پیشاب کا پیلا پن🔻 معدہ وجگر کی غیر طبعی گرمی🔻 پیلا یرقان 🔻سینے کی جلن 🔻 دل کی گھبراہٹ بے چینی 🔻پسینہ زیادہ آنا 🔻
الغرض گرمی کے تمام امراض و علامات میں  مجرب وآزمودہ نہایت خوش ذائقہ مفرح و مبرد شاہی شربت نہایت مفید ہے بنائیں
آزمائیں اور دعاؤی میں یاد رکھیں
 اجزاء
صندل سفید🔻صندل سرخ🔻 کاسنی🔻 انجبار🔻 املی🔻 آلو بخارہ🔻 گل سرخ🔻 گل خیرا 🔻گل گڑھل🔻 گل نیلوفر🔻 گل گاؤزبان🔻 گل زوفا 🔻الائچی خورد
🔻ہر ایک 25+25 گرام🔻
🔻پانی ساڑھے 3 کلو🔻
🔻 چینی دو کلو 🔻
ترکیب تیاری✴✴✴✴
الائچی خورد کو علیحدہ پیس کر رکھ لیں
باقی تمام ادویہ کو رات کو ساڑھے تین کلو پانی میں بھگو دیں صبح آگ پر پکائیں جب پانی ڈیڑھ کلو باقی رہ جائے تو نیچے اتار کر پن چھان کر 2 کلو چینی ڈال کرشربت کا قوام تیار کریں جب قوام تیار ہو جائےتو نیچے اتار کر گرم گرم میں الائچی خورد پسی ہوئی ڈال کر اچھی طرح ہلا کر مکس کریں اور ست لوبان اور ست لیموں 5 5 گرام ڈال دیں اور ٹھنڈا کر کے بوتلوں میں محفوظ کرلیں اور فریج میں رکھیں آپکا شربت ٹھنڈک شاہی تیار ہے
✴✴✴طریقہ استعمال✴✴✴✴
3 سے 4 چمچ صبح شام پانی میں ملا کر استعمال کریں
 ایک دفعہ بناکر استعمال کرنے کے بعد آپ گرویدہ ہوجائیں گے کہ واقعی شاہی شربت ہے
 مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے

Comments

Popular Posts