مچھلی کا تیل:

مچھلی کا تیل ٹھنڈے پانی میں پائے جانے والی مختلف اقسام کی مچھلیوں سے بنایا جاتا ہے۔ اس تیل کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو انسان کی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔ اومیگا 3 ویسے تو کئی چیزوں میں موجود ہوتے ہیں مگر مچھلی کے تیل سے با آسانی ضرورت پوری ہو جاتی ہے، یہ کیپسول کی شکل میں آسانی سے میڈیکل اسٹور سے مل جاتے ہیں۔

اومیگا 3 ہمارے جسم کو فٹ رکھنے میں بہت زیادہ مدد گار ہوتا ہے، باڈی بلڈر حضرات بھی اس تیل کو استعمال کرتے ہیں۔ مچھلی کا تیل ہمارے بالوں، دل جلد اور دوسرے کئی اعضاء کو مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے۔

عورتوں کو ہر روز 430 ملی گرام اومیگا 3 کی ضرورت ہوتی ہے اور مردوں کو 610 ملی گرام درکار ہوتے ہیں۔

ذھن تیز:

طالبِ علم اور ذہنی کام کرنے والوں اور باقی سب بھی مچھلی کے کیپسول کھائیں تو ان کی ذہنی کار کردگی بڑھ سکتی ہے۔

دل:

یہ دل کی بیماری خصوصاً دل کی تنگ نالیوں کو کھولتا ہے، اس کے علاوہ یہ کولیسٹرول کے لیول کو بھی کم کرتا ہے اور دل کے دورے سے بچاتا ہے۔

موٹاپا:

موٹاپے میں ورزش کے ساتھ مچھلی کے تیل کا استعمال اچھّے فوائد کا حامل ہے جو موٹاپے کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

بالوں کا گرنا:

زیتون کا تیل اور مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے بال بہت کم گرتے ہیں، بال گھنے ہو جاتے ہیں، سر میں خشکی نہیں ہوتی اور بے جان بالوں میں جان آ جاتی ہے۔ کیپسول کھائیں اور زیتون کے تیل میں ملا کر بالوں میں لگائیں۔

ذہنی دباؤ:

مچھلی کا تیل پریشانی اور بے چینی کو بھی دُور کرتا ہے، اس میں ایسے غذائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو ذہن پر خوشگوار اثر ڈالتے ہیں۔ اس سے ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے۔

آنکھیں:

یہ آنکھوں کی بنائی کے لیے بہت مفید ہے، مچھلی کے تیل کے استعمال سے آنکھوں پر اچھّا اثر پڑتا ہے، نظر جلد کمزور نہیں ہوتی اور آنکھوں کے پٹھے مضبوط رہتے ہیں۔

ہڈیوں کی کمزوری:

مچھّلی کا تیل ہڈیوں کی تقریباً تمام بیماریوں میں بہت مفید ہے۔ اگر مچھّلی کا تیل باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو ہڈیوں اور جوڑوں کے درد میں بہت مفید ہے اور درد ختم کرنے والی دواؤں کی ضرورت نہیں رہتی۔

جِلد:

مچھلی کے تیل کے استعمال سے جلد پر پڑنے والی جُھریاں ختم ہو جاتی ہیں، جلد پر لگانے سے خارش، چنبل، داغ دھبے بلکل صاف ہو جاتے ہیں۔ اس کے استعمال سے جلد چمکدار اور ملائم ہو جاتی ہے۔

شوگر:

مچھلی کا تیل ذیابیطس کے مرض سے بچاتا ہے، مچھلی کے تیل کا استعمال شوگر کے لیول کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

Comments

Popular Posts